• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس کا نجی کے طلباء کو ٹریفک آگاہی لیکچر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری اور قائمقام سٹی پولیس آفیسر محمد سلیم کی ہدایت پرایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے نجی  سکول کے طلباء کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا ،طلباء کو بتایا گیا کہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، طلباء کو تیز رفتاری، ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عطیہ ناہید جعفری نے طلباء میں  کیپ تقسیم کیں اور کہا کہ کہیں بھی اگر آپ ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیور کو دیکھیں تو پاس کھڑے ڈیوٹی آفیسر کو  یا   ہیلپ لائن 1915پر اطلاع دیں۔ 
تازہ ترین