• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوی کے نئے سربراہ کیلئے 4 سینئر افسران کے نام وزیراعظم کو ارسال

New Naval Cheif Appointment 4 Senior Officers Name Send To Prime Minister

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کا عمل شروع ہوگیا۔ نیوی کے 4 سینئر ترین افسران پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو نئے نیول چیف کی تقرری کےلیے بھجوائی گئی سمری میں چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی، ڈپٹی چیف آف ٹریننگ اینڈ ایولیوایشن وائس ایڈمرل وسیم اکرم اور کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل کلیم شوکت کے نام شامل ہیں۔

وزیر دفاع خرم دستگیر نے نئے نیول چیف کے تقرر کی سمری وزیراعظم کو بجھوانے کی تصدیق کر دی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ صرف یہ بتا سکتا ہوں نئے نیول چیف کی سمری بجھوا دی ہے۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ 8 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور پاک بحریہ کی کمان تبدیلی اسی روز ہوگی۔ نئے نیول چیف کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے اور وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نیول چیف کی منظوری دیں گے۔

 

 

تازہ ترین