• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا،2017پولیو کا پہلا کیس وائرس کی منتقلی افغانستان سےہونیکا خدشہ

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا پہلاکیس سامنے آنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ وائرس کی منتقلی افغانستان سے ہوئی ہےجبکہ محکمہ صحت نے لکی مروت اورملحقہ اضلاع میں جلد انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، محکمہ صحت کیجانب سے چیف سیکرٹری کو بھیجے گئے مراسلہ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وائلڈ پولیو وائرس کا ممکنہ منبع افغانستان ہوسکتا ہے جس سے لکی مروت کی 2سالہ بچی میں وائرس کی تصدیق کی گئی، افغانستان میں پولیو وائرس کی ترسیل جاری ہے جہاں سرحدی علاقوں میں بچے اب بھی پولیو سے بچائو کےقطروں سے محروم ہیں،ان دنوں آبادی افغانستان سےخیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے ہوتے ہوئے سنٹرل پاکستان میں داخل ہورہی ہے جس سے وائرس پھیل سکتا ہے تاہم وائرس کے منبع کے حوالے سے حتمی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ہی ہوسکے گا،۔

تازہ ترین