• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیس،سابق صدرنیشنل بینک سمیت 7ملزمان گرفتار

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں نیشنل بینک بنگلہ دیش بینک برانچ میں 18ارب روپے  کرپشن کیس میں سابق صدراین بی پی علی رضا سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعدنیب حکام نےکمرہ عدالت کے باہر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میںدو رکنی بینچ کے رو برو بنگلہ دیش میں قائم نیشنل بینک برانچ میں اٹھارہ ارب روپے کرپشن کیس میں ضمانتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،سماعت کے دوران عدالت میں سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، عمران بٹ، زبیر احمد، وسیم، ابرار بیگ ودیگر ملزمان پیش ہوئے۔عدالت نےسابق صدر نیشنل بینک علی رضا اور سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ زبیر  احمد، عمران بٹ، عمران غنی کی عبوری ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا، ضمانت منسوخ ہونے کے بعد تمام ملزمان آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک کمرہ عدالت میںہی بیٹھے۔

تاہم ملزمان جیسے ہی کمرہ عدالت سے باہر نکلے نیب حکام نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ ہم ضمانتوں کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کریں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ملزم عمران بٹ اور وسیم خان کے وکیل کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور دونوں ملزموں کے وکلا کو بائیس ستمبر کو طلب کرتے ہوئے کرپشن کیس میں ضمانتوں سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔

تازہ ترین