• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر میں وبائی امرض کے باعث 5بچےجاں بحق

اسلام کوٹ(رپورٹ:عبدالغنی بجیر)تھرپارکر میں وبائی امرض کے باعث 5بچےجاں بحق ۔ضلعی اسپتال کابجٹ دوگنا ہونے کے باوجود سہولیات کا فقدان ہے۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں وبائی امراض میں مبتلا 5بچے مٹھی اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال میں معیاری ادویات کی کمی ہے ۔ذرائع کے مطابق مریضوں لیبارٹری ٹیسٹس اور ادویات نجی اسٹورز کی لکھ کر دی جا رہی ہیں۔جو غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہونے کے باعث نہیں خریدی جاتی ہیں ۔نتیجے میں علاج ادھورارہ جاتا ہے۔

ادھر دیہات میں قائم ڈسپینسریز اور بنیادی صحت مراکز بچوں کے علاج کے لئے سہولیات فراہم نہیں کر پا رہے ہیں۔حکومت سندھ کی دعووں کے باوجود اب بھی 90 فیصد زچگیاں غیر تربیت یافتہ دایوں کے ہاتھوں ہی ہو رہی ہیں۔ماں اور بچی کی غذائیت پر لاکھوں روپے کے پراجیکٹس بھی کاغذی کارروائیوں تک محدود رہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیڈھ ماھ قبل وزیر صحت سکندر مندھرو نے مٹھی اسپتال کے وزٹ کے دوران اسپتال انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا تھا اور اسپتال کی بہتری اور مریضوں کے بہتر علاج کے لیئے جو ہدایات ایم ایس اور عملے کوجاری کی تھیں تاحال ان پر عملدرآمد نظر نہیں آرہا ہے ۔

تازہ ترین