• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف مہم، بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاج

Anti Pakistan Campaign In Switzerland Protests In Different Cities Of Balochistan

چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

چمن، ژوب، نوشکی، چاغی ڈیرہ بگٹی ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے ۔

چمن میں مسلم لیگ ق کے مظاہرین نے سناتن چوک پر دھرنا دیا ۔

مظاہرین نے سوئس حکومت سے پاکستان مخالفین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے ۔ پاکستان کے خلاف اس کی سرزمین کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

 

تازہ ترین