• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی :فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق

Rawalpindi Father And Daughter Killed By Firing

راولپنڈی میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور سسر کو قتل کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے فائرنگ داماد اور اس کے بھائیوں نے کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں ایک شخص نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر گھر میں گھس کر فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور سسر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع معلوم ہوتا ہے ۔

جاں بحق افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔

 

تازہ ترین