• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم بیٹر واچ آؤٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کرس پیک اوور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک بچے کو خطرات سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے تاہم اسے جلد اس بات کا علم ہوجاتا ہے کہ یہ محض ایک دھوکا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اولیویا ڈیجونج،پیٹرک واربرٹن،لیوی ملر،ورجینیا میڈسن اور ایڈ اوکسن بولڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اسٹیون میٹوسکو اور شین ایبس کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین