• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے شہر وینکوور میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

7 روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں کینیڈا سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے آئے 80ڈیزائنرز موسم کی مناسبت سے اپناکلیکشن پیش کررہے ہیں۔

اس ایونٹ کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

18ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ7روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 24ستمبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین