• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکیج دے کروفاداریاں تبدیل کرانےکی کوشش ہورہی ہے، فاروق ستار

Give The Package A Try To Change Theaters Farooq Sattar

ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ مختلف پیکیج دے کر وفاداریاں تبدیل کرانےکی کوشش کی جارہی ہیں،آج تمام سینیٹرز کو طلب کیاہے۔

کراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئریا ڈپٹی میئر کراچی کونہیں ہٹایا جارہا،بلدیاتی ادارے بے اختیارہیں،آئندہ6ماہ میں ثابت کرناچاہتےہیں محدوداختیارات کےباوجودبھی کام کرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وکٹیں گرا کر جو خوش ہیں انہیں خوش رہنے دیں،جو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں وہ اتنے ہیں کہ گنتی ممکن نہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ کسی کونہیں ہٹایا جارہاہے،جوادارےہمارے ماتحت ہیں ہم ان کی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں،میئرودیگرنمائندوں کوکہا ہےکہ اپنے وسائل سے ہی جتناہوسکے کچرا اُٹھایا جائے۔

ایم کیوایم پاکستان کےرہنمانے مزید کہا کہ کچرااُٹھانا،نکاسی آب،پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اخترکا کہنا تھا کہ کراچی کی حکومت سندھ حکومت کے ماتحت ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مل بیٹھ کرمعاملات حل کریں گے،مراد علی شاہ بھی چاہتے ہیں کراچی کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین