• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزرتے ہوئے وقت کے لحاظ سے پاکستان کی آلودگی میں بھی بہت اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے بیماریاں بہت پھیلنے لگتی ہیں۔ ہم اپنے جسم اپنے گھر کو تو بہت صاف ستھرا رکھتے ہیں مگر ملک کو صاف ستھرا رکھنے میں ناکام ہیں۔ ملک کو صاف ستھرا رکھوانا حکومت کا کام ہے مگر عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھے۔ درخت کاٹ دیتے ہیں راستے میں کتنے ہی درخت لگے ہوئے نظر آتے ہیں مگر ان میں رونق نہیں ہوتی کیونکہ ان کا خیال نہیں رکھا جاتا ہم اتحاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے ملک کو مل کر صاف کر سکتے ہیں اور ہریالی قائم کر سکتے ہیں ہمارا ملک بہت خوبصورت ہے اور ہم اسے خوبصورت بنا سکتے ہیں بس اس کے لئے سب سے پہلے عزم کرنا ہو گا۔ اس معاملے میں حکومت کو چاہئے کہ وہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے سدباب کے لیے اقدامات کریں ۔
(افراح عمران)
(afrah.imran84@gmail.com)

تازہ ترین