• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام انسانیت کی فلاح اور احترام کا درس دیتا ہے،علامہ الطاف حسین

نصرپور+تلہار+سیٹھارجہ(نامہ نگاران) اسلام میں انسانیت کی فلاح اور احترام کا درس موجود ہے۔نصرپور اور تلہار میں ہونے والی محرم الحرام کی مجالس سے مقررین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق نصرپور انجمن حیدری امام بارگاہ کے صدر سید نثار حسین شاہ نقوی نے کہا ہےکہ عزاداری امام حسین دنیا کے مظلوموں کی آواز پر جہاں ظلم ہوتا ہے وہاں سنت حسینی ادا کی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدائے حق کی دنیا میں نواسہ رسول سیدنا امام حسینؓ کا مقام بہت ہی بلند ہے۔تلہار۔ امام حسینؓ اور ان کے رفقاء  کا مقصد بھٹکی ہوئی انسانیت کی اصلاح تھا۔جس کے لئے انہوں نے طاغوت کا قلع قمع کیا۔

یہ بات مرکزی امام بارگاہ تلہار میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس  عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شفقت عباس قمی  نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اپنی مخلوق کو غور و فکر کی دعوت دے رہا ہے اور فرما رہا ہے کہ   آسمان و زمین میں موجود خدا کی مخلوق کے لیے نشانیاں ہیں اور ان نشانیوں کو سمجھنے کے لیے  تقویٰ کی ضرورت ہے۔ امام بارگاہ علی رضا کہیری بلوچ محلہ میں علامہ الطاف حسین میر جت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسلام  انسانیت کی فلاح اور احترام کا درس دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ دین اسلام میں کسی بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے۔

سیٹھارجہاور گرد و نواح  میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے ماتم نوحہ خوانی اور مجالس کا پروگرام مشتہر کیا گیا ہے جس میں عشرے کے دوران  روزانہ سیٹھارجہ میں امام بارگاہ حسینی میں مولانا سید نذیر حسین شاہ،مولانا ارشاد احمد کاشفی اور دیگر علمائے خطاب کریں گے بعد ماتم حسین ہوگا۔

تازہ ترین