• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی شہر و کینٹ کی سڑکوں کی حالت بدتر، حکام توجہ دینے سے قاصر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی شہر و کینٹ کی سڑکوں کی حالت کسی جنگ زدہ علاقے جیسی ہوچکی ہے لیکن کوئی محکمہ ان پر توجہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔جس کے باعث عوام کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔مکھا سنگھ سٹریٹ،گوالمنڈی سپلائی روڈ،نوگزہ روڈ،ڈھوک چراغ دین روڈ،کری روڈ،ڈھوک حکمدادسمیت کئی علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔اور ان سے گاڑیوں میں گزرنا تو دور کی بات پیدل سفر بھی مشکل ہوچکا ہے۔لیکن کوئی اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔سڑکوں پر پژے گڑھوں کو لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ڈال کر بھرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جس سے صورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے۔شہر میں مری روڈ سمیت مین شاہراہ تو کسی حد تک درست ہیں تاہم اندورنی علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔جس کا واضح ثبوت مکھا سنگھ والی شاہراہ ہے۔راولپنڈی کے شہریوں نے کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر اور سٹیشن کمانڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی حالت زار پو توجہ دیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت و تعمیر کرائی جائے۔
تازہ ترین