گوادر(نمائندہ جنگ ) چین کا اعلیٰ سطحی وفد چین کے نائب وزیر برائے ابلاغ کی قیادت میں گوادر پہنچ گیاجہاں ان کا استقبال وزیر پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفراقبال اور گوادرپورٹ حکام نے کیا، چین کے نائب وزیر برائے ابلاغ گوادرکےایسٹ بے پر ایکسپریس وے کے امور سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔
سی پیک منصوبے کے تحت سمندر کنارے تعمیر ہونے والے 19کلومیٹر طویل سڑک ایکسپریس وے پر 17ارب روپے لاگت آئیگی۔