• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کا114 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

لاہور(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے بانی مفسر قرآن مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کا114واں یوم پیدائش آج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلہ میں احمدیارسمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی اور ذیلی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جن میں مقررین مولانا مودودی کی اسلام کیلئے  خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

مولانا ابوالاعلیٰ مودودی 25 ستمبر 1903 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئےاور22ستمبر1979کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

گزشتہ روزسید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ اکیڈمی کے زیر اہتمام مولانا مودودی کی رہائش گاہ پر بیاد مودودی پروگرام منعقد کیا گیا جس سے معروف دینی اسکالر احمد جاوید اور سیکرٹر ی جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے خطاب کیا۔  

تازہ ترین