• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ قوم پرست رہنما گزین مری کی عبوری ضمانت منظور

Baloch Nationalist Leader Ghazan Marri Passed Interim Bail

کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ گزین مری کی عبوری ضمانت 10لاکھ روپے کےمچلکوں کے عوض منظورکی گئی ۔

نوابزادہ گزین مری 22 ستمبر کو 17 سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے، جہاں انہیں پولیس نے کوئٹہ سے حراست میں لیا۔ گزین مری کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس نوازمری قتل کیس میں حراست میں لیاگیا تھا۔


واضح رہے کہ جسٹس نواز مری کو 7 جنوری 2000 کو کوئٹہ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے مقدمہ قتل میں گزین مری نامزد ہیں۔

نوابزادہ گزین مری ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری اور نواب جنگیز مری کے چھوٹے بھائی ہیں۔

تازہ ترین