• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد

برلن میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور خوب دوڑ لگاتے ہوئے اپنی فٹنس کا عملی مظاہرہ کیا اور شائقین کی خوب داد سمیٹی۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہونے والی اس44ویں بین الاقوامی ریس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سمیت ہزارو ں افراد نے حصہ لیا اور طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی جبکہ اس دوران جرمنی سے تعلق رکھنے والے عام افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے بچوں ہمراہ خوب دوڑ لگائی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس سالانہ ریس میں کینیا کے کھلاڑی نے اپنی مہارت اور فٹنس کی بنا پر یہ میراتھن اپنے نام کرلی ۔

تازہ ترین