• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

Approval Of Decrease In Electricity Cost

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

ماہ اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخوست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، جس میں سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 80 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ اگست میں کل 12 ارب 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی پر کل لاگت 57 ارب روپے سے زیادہ رہی۔

نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 82 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے جس سے عوام کو تقریباً ساڑھے 22 ارب روپے کا ریلیف مل سکے گا جو آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

تاہم نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا جب کہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھروں اور زرعی صارفین بھی اس فیصلے سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

تازہ ترین