حیدرآباد(بیورورپورٹ) ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے منگل کو حیدرآباد کی اہم امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوس کے روٹس کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآبا د نے امام باگاہو ں اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے تعینات پولیس افسران و جوانوں سے سیکورٹی کے حوالے سے معلوما ت حاصل کیں اورامام بارگاہوں کے منتظمین اور عزاءدار انجمنوں کے عہدہداران سے بھی ملاقا ت کی۔
منتظمین نے محرم الحرام کی سیکورٹی پر اظہار اطمینان کیا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام مکاتب فکر کے علمااور عزاءدار تنظیموں کے منتظمین کی جانب سے حیدرآباد میں امن و امان کے قیام میں بھرپور تعاون اور مذہبی بھائی چارہ اور ہم آہنگی اور رواداری کو برقرار رکھنے کی تعریف کر تے ہو ئے ان کا شکریہ ادا کیا۔