• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووہان ٹینس: کاستاکینا نے عالمی نمبر دو ہیلپ کو ہراکر ہلچل مچادی

ووہان، چین ( جنگ نیوز)ڈبلیو ٹی اے ووہان اوپن ٹینس میں منگل کو سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روسی کھلاڑی داریا کاستاکینا نے عالمی نمبر ٹو رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو زبردست مقابلے کے بعد 6-2، 6-1سے شکست دے کر ہلچل مچادی ۔

کاستاکینا اس سے قبل رواں برس ہی سابق عالمی نمبر ایک اینجلیک کربر کو دو بار شکست دے چکی ہیں ، یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ا نہوں عالمی رینکنگ میں موجود ٹاپ فائیو پلیئر ز میں سے کسی کو شکست دی ہے ۔

کاستاکینا کو میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیمونا ہیلپ کیخلاف کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے۔ کھیل اسکورز دیکھ کر جتنا آسان لگ رہا ہے اتنا تھا نہیں ۔ میں نے اچھا کھیل پیش کیا ۔اس میچ کیلئے بہت تیاری کی تھی ۔سال کے آخری ہفتوں میں اپنی پرفارمنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش بہترین کھیل پیش کرنے کی ہوتی ہے ۔ میری تمام تر توجہ ہر میچ اور ہر پوائنٹ پر ہوتی ہے مگر میں کچھ ایسا نہیں کہنا چاہتی جو کرنا ممکن نہ ہو ۔ایونٹ میں ہونے والے دیگر سنگلز مقابلوں میں اگنیسکا راڈونسکا ، کورنیٹ ،مکارووا ،اوستاپینکو ،کیانگ وینگ ،کیرولینا پلسکووا ،کیرولین گارسیا ،ڈومنیکا سبلکووا ،واروا لیپچنکو ،ایلینا ویزنینا ،مونیکا پیوگ ، ماگڈا لینیٹ ،اور سککاری اپنے اپنے میچز جیتنے میں کامیاب ہو گئیں ۔ ایلینا ویزنینا نے بیلجیئم کی الیسے مارٹنز کو 6-2،6-4سے زیر کیا ،لیپچنکو نے ککی برٹنز کو 6-4، 6-4،یلینا اوستاپینکو نے باربورا اسٹرئکووا کو 2-6، 7-5،6-3، کیرولین گارسیا نے کرسٹین میک ہیل کو 6-1، 6-1، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلکسووا نے چین کی شوئی زینگ کو 6-4، 3-6، 6-4، فرانس کی الیزے کارنیٹ نے سیوتلانا کزنٹسوا کو 6-3، 6-3، اگنیسکا راڈونسکا نے جرمنی کی یولیا جورجیس کو 7-5، 7-5، ڈومنیکا سبلکووا نے جل ٹائیچ مین کو 6-2، 6-2، ماگڈا لینیٹ نے جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سنیاکووا کو 6-1، 6-2،پورٹو ریکو کی مونیکا پیوگ نے چین کی شوئی پینگ کو 4-6، 6-3، 6-4سے زیر کیا ۔جبکہ یونا ن کی ماریا سکسکا ری نے ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو 7-5، 6-3سے شکست دیکر تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ۔   

تازہ ترین