• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی فاروق ستار سے ملاقات، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم نیا اپوزیشن لیڈر لانے پر متفق

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر لانےپر متفق ہوگئے ہیں اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی جبکہ پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن بہتر بنانے پربھی اتفاق ہوا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مختلف مسائل پر پی ٹی آئی سے ہم آہنگی رہی ہے ، چار سال میں پیپلز پارٹی نے فر ینڈلی اپو زیشن کا کردار ادا کیا عوام کے دیرینہ مسائل سے چشم پو شی برتی گئی ۔  پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی خورشیدشاہ سے احترام کا رشتہ ہے لیکن خدشہ ہے نیا مک مکا نہ ہوجائے اور ہم اس کی نذر نہ ہوجائیں، سیاسی نظام کیساتھ ساتھ مؤ ثر بلد یاتی نظام نہ ہو تو بہتری نہیں آسکتی ، مئیر چاہے کر اچی ہو یا پنجا ب کا اس کے پاس مکمل اختیارات ہو نے چاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اورتحریک انصاف کے درمیان برف پگھل گئی۔

ماضی میں اختلاف رکھنے والے آج دوست بن گئے۔ متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ کی تبدیلی کیلئے تحریک عدم اعتماد لانے اور مستقبل میں ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے دیگر پارلیمانی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔اس بات پر اتفاق منگل کو ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان متحدہ مرکز بہادر آباد میں ملاقات میں کیا گیا جس میں ایم کیوایم کی جانب سے عامرخان ،ڈاکٹر خالد مقبول ،کنور نوید جمیل، سید امین الحق و دیگر جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر ،عمران اسماعیل ، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ موجود تھے۔ اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ کی تبدیلی اور مستقبل میں ورکنگ ریلشن شپ بڑھانے پر مشاورت کی گئی ۔اس مشاورت میں طے کیا گیا کہ دونوں جماعتوں میں مستقبل میں سیاسی تعلقات کی مضبوطی کیلئے رابطوں کو بڑھایا جائے گا اور مزید ملاقاتیں ہوں گی۔

تازہ ترین