قائد حزب اختلاف کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلاقات پیدا ہو گئے، اراکین نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈرکا امیدوار تسلیم کرنے سےانکار کر دیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے امیدوار صرف عمران خان ہوں گے، 20ستمبر کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو قائدحزب اختلاف بنانے پر اتفاق رائے ہوا تھا۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہناہے کہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر کا امیدوار بنانےکی خبریں بےبنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو ہٹانے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ روزشاہ محمود قریشی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر لانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا اس موقع پر کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی قراردادوں کی حمایت کی جبکہ دونوں جماعتوں کے ارکان نے قومی ایشوز پر رابطہ رکھا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں پوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ اور پی ٹی آئی کو ایوان میں واپس لائے، یہی لوگ اب سازشیں کر رہے ہیں ، اگر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تبدیل کیاگیاتو نوازشریف کو فائدہ ہو گا۔