• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نیشنل پارٹی کا خورشید شاہ کا ساتھ دینے کا اعلان

Anp Announces To Stand By Khursheed Shah

عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن لیڈر پر ووٹنگ کی صورت میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم احسان فراموش جماعتیں ہیں، دونوں جماعتوں نے استعفے دیے تو خورشید شاہ نے منظور نہیں ہونے دیے اور آج یہی انہیں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پر ووٹنگ ہوئی تو خورشید شاہ کا نہ صرف ساتھ دیا جائے گا بلکہ اپوزیشن میں اپنے دوستوں کو بھی خورشید شاہ کی حمایت کا کہیں گے۔

غلام احمد بلور نے کہا کہ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو نئی سیاسی زندگی بخشی تاہم دونوں جماعتیں ان ہی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ پرانے سیاسی ورکر اور بہترین اپوزیشن لیڈر ہیں۔

تازہ ترین