• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمجھ نہیں آتا کیوں اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی ضرورت پڑی، خورشید شاہ

Why Is It Necessary To Divide Opposition Khursheed Shah

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشیدشاہ کہتے ہیں کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ انہیں کیوں اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی ضرورت پڑی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کے تقرر پر تحریک انصاف کے تین سینئرارکان سے رابطہ کیا۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں چیئرمین نیب کے نام پر بات ہوئی، ان سے کہا کہ اس عہدے کے لیے کسی کا نام ہے تو دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب چیئرمین کی تقرری پر میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ میرے پاس کوئی نام نہیں ہے۔


خورشیدشاہ کا مزید کہنا ہے کہ لیڈرآف اپوزیشن ہمیشہ پارٹی کا لیڈر بنا ہے، عمران خان کے ہوتے ہوئے شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کیسے بن سکتے ہیں،شاہ محمودعمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیڈر آف اپوزیشن کا نہیں پی ٹی آئی کاداخلی معاملہ ہے، عمران خان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

تازہ ترین