• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا پاک انوسٹمنٹ نے گوادر میں پروجیکٹ کے حصول کا اعلان کردیا

لندن (جنگ نیوز) معروف پرائیویٹ انوسٹمنٹ ہائوس چائنا پاک انوسٹمنٹ کارپوریشن نے گوادر شہر میں36لاکھ مربع فٹ کے انٹر نیشنل پورٹ سٹی پروجیکٹ کے حصول کا اعلان کیا ہے۔ توقع ہے کہ اس کو چائنا پاک ہلز کا نام دیا جائے گا اور یہ گوادر کی بندرگاہ کی تعمیر و ترقی میں ایک نیا مرحلہ ہوگا۔

انوسٹمنٹ ہائوس کے کارپوریٹ کمیونیکیشنز ڈائریکٹر ہائو یہ چانگ نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ گوادر شینزن کے نقش قدم پر ہے جو آبادی میں تاریخی اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ 1980ء میں آبادی30ہزار تھی جو2017ء میں بڑھ کر ایک کروڑ10لاکھ ہوچکی ہے۔

آنے والی صنعتوں کی وجہ سے گوادر کی آبادی میں بھاری اضافہ ہوگا اور توقع ہے کہ یہ جنوبی ایشیا کا ایک سب سے سٹرٹیجک شہر ہوگا۔ چائنا پاک انوسٹمنٹ گوادر کی پراپرٹی آئوٹ لک کے بارے میں بہت پرامید ہے۔ چائنا پاک ہلز کا فائنل ماسٹر پلان ہانک کانگ تک ریفائن کیا جارہا ہے جو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں پر مشتمل ہوگا۔

جن میں اوپن ایئر شاپنگ بولیوارڈ انڈور شاپنگ مال، ریسٹورنٹس اور ایٹریز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ایک انٹر نیشنل سکول اور نرسری، چھ کمیونٹی پارک، کھیلوں کے لیے ان ڈور اور آئوٹ ڈور تنصیبات جمنازیم، واٹر ڈی سیلنشن پلانٹ اور ری سائیکلنگ سینٹر بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ چائنا پاک ہلز گوادر فنانشل ڈسٹرکٹ کا مرکز بھی ہوگا۔ چائنا پاک ہلز کی ماسٹر کمیونٹی چائنا پاک انوسٹمنٹ تیار کررہی ہے اور پرچیزرز کے خاتمے کے لیے محدود رپورٹس کی پرائیویٹ فروخت کے لیے جلد ہی آپشنز کا اعلان کرے گی۔

تازہ ترین