خیرپور(بیورو رپورٹ) احمد پور پولیس نے کونسلر اور پیپلزپارٹی کے دو رہنماؤں کو چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے علاقے کے زمیندار اعجاز سندیلو کے گھر میں چوری کے واقعے پر کارروائی کی تفصیلات کے مطابق احمد پور پولیس نے ٹاؤن کمیٹی کے کونسلر شفیق احمد کھوسو اور پیپلزپارٹی کے دو رہنماؤں عبدالستار کھوسو اور خالد کھوسو کو چوری کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ کونسلر شقیق احمد کھوسو اور پیپلزپارٹی کے دو رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف کھوسہ برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں احمد پور میں احتجاجی ریلی نکالی اور تھانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین گرفتار کونسلر اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق علاقے کے زمیندار اعجاز سندیلو کے گھر میں چوری ہوئی تھی۔ گرفتار افراد نے چوری کا سامان واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا سامان واپس نہ کرنے پر ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔