• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس‘ پیپلز پارٹی کی فریق بننے کی درخواست منظور

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت نے پیپلزپارٹی کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران سابق ایس پی خرم شہزاد اور سابق سی پی او سعود عزیز  کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر عدالت نے پیپلز پارٹی کی جانب سے فریق بننے کی دائر درخواست منظور کرلی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

تازہ ترین