لاہور (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان گزشتہ روز انتہائی اہم ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک گھنٹہ 45 منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں پارٹی کی اندرونی صورتحال اور پارٹی کے صدر سے متعلق بھی تبادلہ خیال گیا گیا۔دریں اثناءا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی گزشتہ روزسابق وزیراعظم سے ملے۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات بل، پی ٹی آئی کی قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کی مہم اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت پر غور کیا گیا۔