• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا اسحاق ڈار پر عائد فرد جرم پر تحفظات کا اظہار

 اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب باجوہ ایڈوکیٹ نے وفاقی وزیر خزنہ اسحاق ڈار پر عائد کی گئی فرد جرم پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے فاضل جج نے جلد بازی میں فرد جرم عائد کی ہے، بادی النظر میں محسوس ہوتا ہے کہ ملزم کو رعایت دینے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر فرد جرم سات روز کے بعد عائد کی جاتی ہے لیکن فاضل جج نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے عدالتی ضوابط کا خیال بھی نہیں رکھا اور بظاہر لگتا ہے ملزم اسحاق ڈار کو تکنیکی بنیادوں پر فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو ججز گیٹ سے کمرہ عدالت میں لے کر جانا غیر قانونی ہے اور پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔

تازہ ترین