• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار پر الزامات مذاق کے سوا کچھ نہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور (نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر عائد الزامات سوائے مذاق کے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام کا کوئی قانونی جواز اور بنیاد ہونی چاہیے، 70 سال میں کبھی جے آئی ٹی نہیں بنی ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے نیب ریفرنس پر فرد جرم عائد کی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ رانا ثنااللہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسحاق ڈار پرالزام کا کوئی قانونی جواز اور بنیاد ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ نے 70 سال کی تاریخ میں کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی۔ 

تازہ ترین