• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرخان میں زرعی یونیورسٹی کیلئے زمین کی خریداری میں گھپلے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) گوجرخان میں زرعی یونیورسٹی کیلئے زمین کی خریداری میں گھپلے/کرپشن کی شکایات پر وزیر اعلی پنجاب معائنہ کمیشن کی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے زمین کے ریکارڈ سمیت دیگر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق زمین خریدنے والی کمیٹی کے خلاف شکایت کے بعد مجاز اتھارٹی کے حکم پر انکوائری کی جارہی ہے۔اے سی گوجرخان کو بھجوائے گئے مراسلہ میں موضع کونٹ کے انتقالات نمبرز686/ 687/ 689/690 /692 /695 /698 /703 /704 /705 اور موضع سید کے انتقالات نمبرز2892/ 2893/ 2896/ 2897/ 2898/ 2899/ 2904/2914 /2915 /2917 /2918/2919کے علاوہ خسرہ نمبرز،مشرکہ ملکیت کی صورت میں بیچنے والوں کا درست حصہ،انتقال فیس وصولی کی تفصیل جو گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کرائی گئی،روزنامچہ واقعاتی،ڈی سی ریٹ،اور مارکیٹ ویلیو جیسی تفصیلات طلب کی ہیں۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے زمین کس پراجیکٹ کے لئے خریدی گئی کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جو ریکارڈ طلب کیا گیا تھا وہ دیدیا گیا ہے۔
تازہ ترین