اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے طویل عرصے بعد وزارت خزانہ میں اجلاس کی صدارت کی جس میں محصولات کی وصولی،ٹیکس دہندگان کے حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے شروع کی گئی آگاہی مہم کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کی جانب سے محصولات کی وصولی کے حوالے سے کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف بی آر کی محصولات کے حوالے سے کامیاب آگاہی مہم کو سراہا ، اجلاس میں نان فائلرز کےلئے ودہولڈنگ ٹیکس کی رعائتی شرح 0.4فیصدمیں 31دسمبر 2017تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔