لاہور (نمائندہ جنگ،مانیٹر نگ سیل)کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں محرم الحرام مکی نویں محرم کوبڑے پیمانےپرتباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم جماعت الحرار سے تعلق رکھنے والےدہشت گرد عبدالغفا ر خان کو بارودی مواد اوردیگر ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں اطلاع ملی کہ گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے بوہڑ والااڈاچوک حافظ آبادروڈ گوجرانوالہ چھاپہ مارا تو ایک دہشتگردکو گرفتار کر لیا گیا جس کا مقدمہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں درج کر لیاگیاہے۔