وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں 28 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی۔
جےآئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء بھی گواہوں میں شامل ہیں۔
گواہوں کی فہرست میں ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن سعید احمد خان، ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن واصف حسین، کمشنران لینڈ ریونیو لاہور اشتیاق احمدشامل ہیں۔
اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں ڈائریکٹر وزارت تجارت قمر زمان اور ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیردل خان بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔