• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بین الاقوامی اداروں سے پانچ برسوں میں 85ارب75کروڑ روپے ملے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 2013سے 2017کے دوران پانچ برسوں میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے 85ارب 75 کروڑ روپے ( 79کروڑ40لاکھ ڈالر ) موصول ہوئے، یہ امداد عالمی بنک ، ایشیائی ترقیاتی بنک اور برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی سے ملی ، یہ امداد بی آئی ایس پی کی جانب سے مستحقین کو نقد امدا د کی صورت میں منتقلی ، بہتر گورننس اور نظم و نسق اور غریب افراد تک رسائی میں بہتری کی وجہ سے ممکن ہو ئی ، برطانوی مالیاتی ادارے نے بی آئی ایس پی کی درجہ بندی اے کر دی جبکہ عالمی بنک نے بھی بی آئی ایس پی کو زیادہ تسلی بخش درجہ دیا ۔ بی آئی ایس پی نے اپنے مستحقین کیلئے 90فیصد سے زائد ادائیگیوں کو سمارٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فون جیسے ٹیکنالوجی پر مبنی نظاموں پر منتقل کردیا ہے۔

تازہ ترین