کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)لورالائی کے رہائشی اکبر خان نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ انکی بیٹی کے علاج معالجے میں مدد کریں انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی سید بی بی جسکی عمر 8سال ہے اسکے دل میں سوراخ ہے میں ٹیکسی ڈرائیور ہوں اور کرایہ کے مکان میں رہتا ہوں جتنی جمع پونجی تھی سب بیٹی کے علاج معالجے میں خرچ کر چکا ہوں اب مزید سکت نہیں پاکستان کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بجی کا علاج بھارت میں ممکن ہے اور میری اتنی سکت نہیں کہ میں بیٹی کا علاج کرواسکوں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ انکی بیٹی کے علاج میں مدد کریں رابطہ03327971584 اس نمبر پر کیا جاسکتا ہے۔