• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ، سنگدل با پ نے 5روپے گم کرنے پر کمسن بیٹی کو مار مار کر ادھ موا کردیا

Todays Print

مردان (نمائندہ جنگ) شہری علاقہ کو رغ میں سنگدل با پ نے 5 روپے گم کر نے پر اپنی کمسن بیٹی پر بد تر ین جسمانی تشد د کرتے ہوئے اسے مارمار کر ادھ موا کردیا ، ظالم باپ نے معصوم کلی کو بجلی کے جھٹکے بھی دیئے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تھانہ صدر کے علاقہ کو رغ کے رہا ئشی شادی علی نے اپنی کمسن بیٹی سدرہ کو سو روپے دے کر سوداسلف لا نے  بھیجاتو واپسی پر بچی سے 5 روپے  گم   ہوگئے جس پر ظالم با پ نے اسے چارپا ئی سے باندھ کر ڈنڈوں،لاتوں  اور مکوں سے مارمار کربے حال کردیا ۔ظالم باپ نے کم سن کلی کو بجلی کے جھٹکے بھی دیئے۔

ننھی بچی کی چیخ وپکا ر پر پڑوسیوں نے پو لیس کو اطلا ع دی۔ فضل حق پو لیس چوکی انچار ج درویش حسن خان نے مو قع پر پہنچ کر ملزم کو گر فتار کر دیا اوربچی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا یا ۔

تازہ ترین