• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ انتخابات غلامان امریکااور غلامان محمد کے درمیان معرکہ ہوگا،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کو امریکی گھوڑوں کا اصطبل بنا رکھاہے ،ہم پاکستان کو اسلامی اور ویلفیئراسٹیٹ بنا نے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ حکمرانوں نے  غریب کو مہنگائی اور بد امنی کے تحفوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،ہمیں اللہ نے موقع دیا تو قومی خزانے کی لوٹی ہوئی رقم واپس لاکر لوٹنے والوں کو جیلوں میں بھیجیں گے۔آنے والے انتخابات غلامان امریکہ اور غلامان محمد کے درمیان معرکہ ہوگا۔ اگرجماعت اسلامی کی حکومت آئی تو پیش اماموں کو حکومتی خزانے سے تنخواہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگئی ملاکنڈ میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے وزراءاور اراکین اسمبلی کو جلسہ عام میں احتساب کیلئے بھی پیش کیا جبکہ اس موقع پر امیر صوبہ مشتاق احمد خان، جنرل سیکرٹری عبدالواسع، ضلعی امیر مولانا جمال الدین، این اے 35 کے امیدوار شہاب حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سیکڑوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہاگرجماعت اسلامی کی حکومت آئی تو پیش اماموں کو حکومتی خزانے سے تنخواہیں دیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے ہاتھ میں قرآن ہوگا اور اسی پر فیصلے ہوں گے،سود کا مکمل خاتمہ، تمام غیر قانونی اورانگریزوں سے وفاداری میں لی گئی زمینیں بحق سرکار ضبط کی جائیں گی۔سرکاری اسکول ، کالجوں سمیت پرائیویٹ اسکولوں کے طلباءکی فیسیں بھی حکومت ادا کریگی۔روزمرہ کی ضروری اشیاءآٹا، گھی چاول، چینی پر سبسڈی اور پانچ بیماریوں کینسر، دل،گردوں کی بیماری، یرقان اور تھیلیسیما کا مفت علاج کیاجائے گا۔

تازہ ترین