• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال ، بغیر اجازت جلوس نکالنے اور منافرت پھیلانے پر مقدمات درج

ساہیوال (این این آئی) پولیس نے مذہبی اجتماعات میں قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں چھ مذہبی رہنمائوں کے خلاف مقدمات در ج کر لیے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس فتح شیر نے فتح شیر کالونی میں مولوی غلام د حیدری کے خلاف بغیر اجاز ت محرم الحرام کا جلوس نکالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔چک5-52ایل میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امام مسجد قاری نیاز نے منافرت پھیلانے والی تقریر لائوڈ سپیکر پر کی جس پر قاری نیاز احمد کے خلاف پولیس یوسف والانے مقدمہ درج کر لیا۔ چک5-53ایل میں مولوی علی نواز ، چک 5-74ایل میں حافظ مشتاق  نے مذہبی اجتماعات میں لائو ڈ سپیکر پر منافرت پھیلانے والی تقریریں کیں جس پر پولیس یوسف والا نے دو مقدمات دونوں کے خلاف درج کر لیے ۔

تازہ ترین