وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے خلاف فرد جرم کی کارروائی کو چیلنج کردیا، ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی ۔
اسحاق ڈار کی درخواست میں احتساب عدالت کے جج اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ احتساب عدالت نے مناسب وقت دیئے بغیر فرد جرم عائد کی، فرد جرم کی کارروائی پر اعتراضات اور تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ نیب کی جانب سے عبوری ریفرنس داخل کرایا گیا اس لیے حتمی ریفرنس داخل ہونے تک ٹرائل روکا جائے۔
واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کیے ہیں اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس ہے۔