عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کو اپنا بھائی شہباز شریف بطور پارٹی لیڈر قبول نہیں ہے،آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ نے سپریم کورٹ پر راکٹ مارا ہے، ایک شخص کے لیے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو داؤ پر لگایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کے تابوت میں کیل ٹھونکی جا رہی ہے، کل اجمل پہاڑی آجائے گا، کسی پارٹی کا سربراہ بن جائے گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ لندن میں حسین کے دفتر میں الطاف حسین سے ملاقات کی گئی ہے، سپریم کورٹ کے ترازو پر ڈائنامائٹ پھینکا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف 28 گواہ ہیں، بعض لوگوں کو سمجھ ہے کہ یہ لوگ کیا کھیل کھیلنے جا رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری بات ایوان والوں کو تب سمجھ میں آئے گی جب پانی سروں سے اونچا ہوچکا ہوگا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے یہ بھی کہا کہ کسی نااہل کے پارٹی صدر بننے کی مثال پوری دنیا میں کہیں سے لادیں، آج لڑائی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، 120 دن گن لیں۔