• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالستار حامد اور دیگر آج کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا عصمت اللہ سالم نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالستار حامد اور جنرل سیکرٹری میاں محمود عباس آج کوئٹہ پہنچیں گے،دورئے کے دوران وہ مولانا علی محمد ابوتراب کے اغوا کے حوالے سے مختلف پروگراموں میں شرکت و اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کرینگے،انہوں نے کہاکہ مولانا علی محمد ابوتراب کے اغوا کو 25 روز گزرنے کے باوجود انکی عدم بازیابی حکومت کی ناکامی ہے، متعلقہ حکام کی جانب سے صرف طفل تسلیاں دی جارہی ہیں،مولانا علی محمد ابوتراب کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا سلسلہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
تازہ ترین