یوں تو غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک کتوں کی ذہانت سے کسی کو انکار نہیں جو اپنے مالک کے سب سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں لیکن جناب یہی کتے بے حد ڈرپوک بھی ہوتے ہیں۔
یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس کتے کو ہی دیکھ لیں جس کیلئے سیڑھیاں اُترنا امتحان بن گیا ہے ۔
امریکی ریاست مشی گن کے ٹاؤن کلنٹن سے تعلق رکھنے والے ڈاگی میاں کیلئے سیڑھیاں اُترنا انتہائی مشکل ہوگیااور مرتا کیا نہ کرتا بیچارے کتے نے خوفزدہ ہوتے ہوئے سیڑھیاں اترنے کے دوران ایسے دلچسپ انداز اپنائے کہ اُسکی مالکن بھی خوب محظوظ ہوئی جبکہ یوں سیڑھیوں سے ڈرتے ڈاگی میاں کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔