• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ خاتون جج سپریم کورٹ کی صدر منتخب

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی خاتون جج سپریم کورٹ کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق 72 سالہ خاتون جج بیرونس برنڈا ہیل نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔صدرکی نامزدگی کے وقت لیڈی ہیل کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے چیلنج ہو گا، میں اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہوں اور کوشش کروں گی کہ برطانیہ کے عوام کو منصفانہ اور جلد انصاف دے سکوں۔بیرونس برنڈا ہیل 2009ء سے سپریم کورٹ کی جج ہیں۔

تازہ ترین