پشاور ( نیوزڈیسک ) فرنٹیئرفاؤنڈیشن نے تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوںکوخون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے پاڑاچنارمیں حیدری بلڈ بینک کے چیئرمین استرعلی ،جنرل سیکرٹری لیاقت حسین اور دارالعلوم حاجی ترنگزئی بابا میں مہتمم مولانا زبیرجان کے تعاون سے بلڈ کیمپ لگائے جس میں طلبہ اور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمدالیاس،عمران خالد اورمعاون عمرخطاب شامل تھے، دریں اثناءچیئرمین فرنٹیئرفاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد خصوصاً دارالعلوم حاجی ترنگزئی بابا کے طلباءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹیئرفاؤنڈیشن امراض خون میں مبتلا ننھے بچوں کیلئے امید کی کرن ہے کیونکہ تھیلی سیمیا ودیگر امراض خون میں مبتلا بچے زندگی کیلئے ترستے ہیں جنہیں عوام کا عطیہ کردہ خون فراہم کیاجاتاہے ۔