راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)تعلیمی کارکردگی میں راولپنڈی ضلع20ویں سے28ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں پہلے نمبرپرضلع چکوال،دوسرے پرپاکپتن اور تیسرے پر وہاڑی ہے۔لاہور کی پوزیشن29ویں ہے۔وہاڑی، ڈی جی خان نویں نمبر پر ہے۔36ویں نمبر پر قصور آیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب ایجوکیشن روڈ میپ اور سالانہ نتائج کے بعد ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔اضلاع میں چوتھے نمبر پر مظفر گڑھ،پانچویں پر حافظ آباد،چھٹے پر راجن پور،ساتویں پر لودھراں،آٹھویں پر خانیوال،نویں پر اٹک،دسویں پر خوشاب،گیارہویں پر جھنگ،بارہویں پر بہاولنگر،تیرہویں نمبر پرجہلم، چودہویں پر بھکر،پندرہویں پر گوجرانوالہ،سولہویں پر گجرات،سترہویں پر سیالکوٹ،اٹھارہویں پر ڈی جی خان،انیسویں پر ٹوبہ ٹیک سنگھ،بیسویں پر سرگودہارہا۔اکیسویں پر ملتان،بائیسویں پرلیہ، 23ویں پر چنیوٹ،24ویں پر ساہیوال،25ویں نمبر پر منڈی بہائوالدین،26ویں نمبر پر اوکاڑہ،27بہاولپور،28ویں پرراولپنڈی ہے۔یہ رینکنگ طلبہ اساتذہ حاضری،تعلیمی سہولتوں کی موجودگی اور ان کے آپریشنل ہونے،ضلعی انتظامیہ اور تعلیمی حکام کے سکولوں کے دورے سمیت دیگر امور کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔جو ہر سہ ماہی پر جاری ہوتی ہے۔