سرگودھا میں تاوان کے بعدلڑکے کوقتل کےملزم نےعدالتی پیشی پر مبینہ طورپرنہر میں چھلانگ لگادی ۔ہتھکڑی سمیت نہر میں چھلانگ لگانے کادعویٰ کرنے والی پولیس نے 4گھنٹے بعد ملزم کی لاش نکال لی ۔
ہاتھ بندھے ملزم نے تیرکر فرار ہونے کی کوشش کی یاپھردال میں کچھ کالا تھا ۔واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
سرگودھا کے علاقے پھلروان میں اسکول سے واپسی پر14سالہ طالب علم وقاص کو تاوان کے لئےاغوا کے بعد قتل کردیاگیا تھا۔قتل کے مقدمے میں گذشتہ روزملزم لطف الرحمان کو گرفتارکیاگیا ۔
پولیس کادعویٰ ہے کہ آج اے ٹی سی میں پیشی پرلے جانے کے دوران ملزم نے ہتھکڑی سمیت ہی نہر میں چھلانگ لگادی۔ چارگھنٹے بعد پولیس اورغوطہ خوروں نے ملزم کی لاش نکال لی۔
لاش نکالنے کے بعد بھی ملزم کی ہتھکڑیاں بندھی ہوئی رہیں اورمرنے کے بعد بھی ریسکیواہلکاراس کی زنجیرہاتھ میں تھامے نظرآئے۔
ملزم نے ہتھکڑی سمیت گہری نہر میں فرارہونے کےلئےخود چھلانگ لگائی یا پھر معاملہ کچھ اورہے۔ڈی پی اوسرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چودھری نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔