• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کا اہم گواہ نادرا کا برطرف افسر نکلا

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کا اہم گواہ نادرا کا برطرف افسر نکلا، قابوس حیدر کو محکمانہ ریکارڈ تک رسائی حاصل نہیں، عدالت میں گواہی مشکوک ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کیخلاف اہم گواہ قابوس حیدر کو شہادت کیلئے تیار رہنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ اسے ڈائریکٹر نادرا کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ اس لئے قابوس حیدر کی محکمانہ ریکارڈ تک رسائی نہیں اور قانون کی رو سے وہ بغیر ریکارڈ احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ نہیں کرا سکتے۔ نیب نے اثاثہ جات ریفرنس کیس میں وفاقی وزیر خزانہ کے خلاف 28 گواہوں کی فہرست تیار کی تھی جنہوں نے احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف گواہی دینا ہے۔

تازہ ترین