• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ،صدر نیشنل بینک کی تقرری کےبارے میں اسحاق ڈار و سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صدر نیشنل بینک سعید احمد کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 11اکتوبر تک تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

قبل ازیں عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کیا تھا تاہم کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین