• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمہ سٹہ،بہاولنگر،ہارون آباد سیکشن عرصہ دراز سے بند ، انجینئرنگ سٹاف بدستور تعینات

ملتان (سٹاف رپورٹر)سمہ سٹہ‘ بہاولنگر‘ہارون آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک عرصہ دراز سے بند ہونے کے باوجود انجینئرنگ سٹاف کو شفٹ نہیں کیا جا سکا،بتایا گیا ہے کہ ملتان ڈویژن کے سمہ سٹہ‘بہاولنگر اور ہارون آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک کافی عرصہ پہلے بند کردیا گیا تھا اس سیکشن پر کوئی ٹرین نہیں چلائی جارہی ، ان سیکشنز سے سگنل ٹریفک اور الیکٹرک سٹاف کو متبادل سٹیشنوں پر بھجوادیا گیا ہے لیکن تاحال انجینئرنگ سٹاف کو شفٹ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے محکمہ کو ہر ماہ اس سٹاف کو گھر بیٹھے لاکھوں روپے تنخواہ دینا پڑرہی ہے،ریلوے ترجمان کے مطابق جلد ہی اضافی انجینئرنگ سٹاف کو دوسرے سیکشنز پر شفٹ کردیا جائے گا ۔
تازہ ترین